مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پولینڈ میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ہمیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے اور ہمیں عالمی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھر پور تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
ظریف نے کہا کہ ایرانی حکومت کی دنیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مثبت اور تعمیری پالیسی ہے لہذا یورپی اور مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم مشرق کے ساتھ تعلقات کو فروغ نہ دیں بلکہ ہمیں مشرقی بلاک کے ساتھ بھی مضبوط اور مستحکم تعلقات استوار کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری پالیسی کسی ایک بلاک کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے پر منحصر نہیں بلکہ ہمیں عالمی برادری اور پوری دنیا کے ساتھ اچھے ، دوستانہ اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
ظریف نے کہا کہ مشرقی یورپ کے ممالک بھی اقتصادی اور تجارتی میدان میں ایران کے اہم شریک اور پارٹنر ہیں۔ اور ہمیں ملک کی اقتصادی رونق کو بڑھانے کے سلسلے میں موجودہ فضا سے بھر پوراستفادہ کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم نے دشمنوں کے دباؤ کو رد کرکے انھیں مایوس کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ